0

شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف تحریری حکم جاری

لاہور (مانند نیوز ڈیسک) احتساب عدالت کی جانب سے مسلم لیگ (ن)کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کا تحریری حکم جاری کردیا گیا ہے۔احتساب عدالت میں منی لانڈرنگ ریفرنس سے متعلق سماعت احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے کی تھی۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن کی جانب سے کی گئی گزشتہ سماعت پر چارصفحات پر مشتمل آرڈر جاری کیا گیا ہے۔ عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری حکم کے مطابق عدالت نے شہبازشریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی ہے۔احتساب عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ نصرت شہباز کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیدادوں کاریکارڈ ڈی جی نیب آئندہ سماعت پر جمع کروائیں اور نصرت شہباز کے اشتہاری ہونے کے اشتہارات مختلف جگہوں پر آویزاں کیے جائیں۔عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے جیل میں میڈیکل کی سہولیات کی شکایت کی تھی، شہباز شریف آئندہ سماعت پر سہولیات کی عدم فراہمی پر تحریری درخواست عدالت میں جمع کروائیں۔احتساب عدالت کے تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ سلیمان شہباز، رابعہ عمران سمیت تین ملزمان جان بوجھ کر عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔بعد ازاں عدالت کی جانب سے شہباز شریف سمیت 10 ملزمان کو وعدہ معاف گواہ کی کاپیاں فراہم کیے جانے کا بھی فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں