0

ملاکنڈ میں مہنگائی اور ملاوٹ کیلئے مختلف اقدامات جاری، ڈپٹی کمشنر

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن سید ظہیر الاسلام کے ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز ریحان خٹک نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں اشیائے خوراک کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اورناجائز منافع خوری،ذخیرہ اندوزی،خود ساختہ مہنگائی اور ملاوٹ کے تدارک کیلئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر رحمت علی وزیر نے مختلف بازاروں پر چھاپے مارے جہاں انہوں نے ناجائز منافع خوروں کے خلاف گھیرا تنگ کر رکھا ہے۔انہوں نے ناجائز منافع خوری کے الزام میں مختلف دکانداروں سے 9 لاکھ روپے جرمانہ وصول کیا اور 463 دکانداروں کو وارننگ دی اس کے علاوہ 113 دکانداروں کے خلاف ایف ائی آر بھی درج کیں۔انہوں نے تمام تاجر برادری سے کہا کہ وہ ناجائز منافع خوری،ذخیرہ اندوزی اور گران فروشی سے اجتناب کریں اور صارفین کو اشیائے خوردونوش بالخصوص آٹا،چینی کو ضلعی انتظامیہ کی مقررکردہ نرخوں پر وافر مقدارمیں فراہمی کو یقینی بنائیں اور ساتھ ہی صوبائی حکومت کی جانب سے ایس او پیز پر بھی سختی سے عملدرآمد کریں تاکہ کورونا وائرس سے محفوظ رہے۔انہوں نے اس موقع پر تاجروں کو سختی سے ہدایت کی کہ انتظامیہ کسی بھی صورت میں مصنوعی مہنگائی اور اشیائے خوراک کی مصنوعی قلت کو برداشت نہیں کرے گااور اس ضمن میں ذمہ داروں کے خلاف موثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں