0

پاکستان اور اے ڈی میں انسداد کورونا کیلئے 20 لاکھ ڈالر کی امداد کا معاہدہ

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) اور پاکستان کے مابین انسداد کورونا وائرس کیلئے 20لاکھ ڈالر کی امدادکا معاہدہ طے پاگیا۔معاہدے پر دستخط کی تقریب وزارت اقتصادی اموراسلام آباد میں ہوئی۔سیکرٹری وزارت اقتصادی امورنوراحمد نے بتایا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی کورونا کے لیے امداد پرشکرگزار ہیں، اے ڈی بی گرانٹ ہیلتھ ورکرزکی تربیت، بائیوسیفٹی اور لیب کے قیام کیلئے استعمال ہوگی۔کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک کا کورونا وبا سے متعلق کہنا تھا کہ انسدادِ کورونا کیلئے حکومت پاکستان کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں