0

تاجرناجائز منافع خوری، گران فروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے سے گریز کریں،ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ

          ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر / کمانڈنٹ ملاکنڈ لیویز ریحان خٹک نے تاجر برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ناجائز منافع خوری، گران فروشی  اور ذخیرہ اندوزی کرنے سے گریز کریں اور صارفین کو روز مرہ استعما ل کے خوراکی اشیاء کو ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ تاجر برادری کو درپیش مسائل و مشکلات کو حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔یہ بات انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر رحمت علی وزیر،اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل احمد،حلال فوڈ اتھا رٹی کے اہلکار  دیگر متعلقہ ضلعی محکموں کے افسران اور تاجر برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے شرکاہ کو بتایا گیا کہ ضلع ملاکنڈ میں حلال فوڈ اتھارٹی کے قیام کا بنیادی مقصد لوگوں میں صاف اشیائے خوراک کے بارے میں شعور اجاگر کرنا ہے۔اجلاس میں تاجر برادری کو درپیش مسائل ومشکلات کو حل کرنے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیے گئے اور مختلف فیصلے کئے گئے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر ریحان خٹک نے انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو  سختی سے ہدایت کی کہ وہ قانون کے مطابق باقاعدگی سے بازاروں کا معائنہ کر کے گران فروش دکانداروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں آٹے، چینی، گھی،دالوں،سبزی اور فروٹ کے معیار اور قیمتوں پر کڑی نظر رکھیں۔تاجر برادری کے نمائندوں نے اجلاس کے شرکاء کو یقین دلایا کہ وہ روز مرہ استعمال کے اشیاء کو ضلعی انتظامیہ کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق فروخت کو یقینی بنائیں گے اورمصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی نہیں کی جائیگی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں