الپوری (مانند نیوز ڈیسک) شانگلہ سے رکن صوبائی اسمبلی و صوبائی وزیر محنت وثقافت شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ شانگلہ ایکسپریس وے کی تعمیر زرور ہو گی مرکزی حکومت نے صوبائی حکومت سے جو منصوبے مانگے تھے اس میں ہم نے شانگلہ ایکسپریس وے کو شامل کیا ہے۔کانا مین سڑک کو ایشین ڈیوالپمنٹ پروگرام کو شامل کیا گیا ہے جس کا سروس مکمل کیا گیا ہے اور جلد کام شروع ہو جائے گا۔شانگلہ کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل برؤکار لائے جائینگے اور اس کی پسماندگی دور کرنے کیلئے وکلاء برادری بھی اپنا کردار ادا کریں،کروڑوں کا ترقیاتی فنڈز پر حکم امتناعی دے رکھی ہے جو قابل افسوس ہے وکلاء شانگلہ کی ترقی میں روڑے اٹکانے والوں سے بائیکاٹ کریں۔شانگلہ کے وکلاء نے ہمیشہ انصاف کی بالادستی کے لئے کام کیا،بار رومز سیاست سے بالاتر ہونے چاہئے وکلاء کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں،بار روم کی تعمیر نو کیلئے بھرپور تعاؤن کرونگا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے بدھ کے روز ڈسٹرکٹ بار الپوری میں بار ایسوسی ایشن کیلئے کرانٹ کا چیک دینے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔شوکت یوسفزئی نے شانگلہ بار کیلئے اپنے ترقیاتی فنڈ سے 30لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا،تحصیل بارومز کیلئے بھی گرانٹ کی فراہمی کی یقین دہانی۔ تقریب سے شانگلہ بار ایسوسی ایشن کے صدر محمد نعیم خان،جنرل سیکرٹری بحرکرم ایڈوکیٹ،شاہ ایرانی ایڈوکیٹ نے بھی خطاب کیا۔بار روم میں میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ اپوزیشن پی ڈی ایم شدید بحران کا شکار ہے وہ اپس میں ہی جھگڑ رہے ہیں۔عوامی مسائل پر پی ڈی ایم سے بات ہوسکتی ہے تاہم کرپشن کرنے والوں کیساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی اور ان سے احتساب لیا جائے گا۔پی ڈی ایم کے جلسوں میں اب بلاول نہیں آتا،انھیں چاہیے کہ اب بلاول کو اپنے ساتھ بٹھائے۔پشا ور دہشت گردی واقع کا ذکر کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ طویل عرصے کے بعد دوبارہ دہشت گردی ہوئی اور بے گناہ شہید ہوئے اسلئے پی ڈی ایم کو جلسہ ملتوی کرنے اور پہلے مزاکرات کی دعوت دی کیونکہ عوام کی جان خطرے میں نہیں ڈالنا نہیں چاہتے۔پی ڈی ایم جتنے چاہے جلسے کریں ہم کو سیکورٹی فراہم کرینگے۔انھوں نے کراچی اور کوئٹہ میں جو کہا تھا وہ پشاور میں بھی کہے گے اس حکومت میں کرپشن کرنے والے اور ملک کو تباہ کرنے والوں کیلئے کوئی رعایت نہیں۔وزیر اعظم نے کل کارخا نو کے لئے بجلی کے قیمتوں میں کمی کی۔اٹا اور چینی کراچی پہنچ گئی ایک ہفتے کے اندر اندر مارکیٹ تک آجائے گی جس سے بھی مہنگائی ختم ہو جائے گی۔ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شوکت یو سفزئی نے کہا کہ تمام کام میرٹ کی بنیاد پر ہونگے،سرکاری افسران عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے حکومتی ریلیف عوام تک پہنچائیں، ترقیاتی منصوبوں میں سست روی،ناقص میٹیریل برداشت نہیں کرینگے،متعلقہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کریں۔پی ٹی ائی ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پچھلے حکومتوں نے ملک کو تباہی کے دہانے تک پہنچایا پورے دنیا سے قرضے لیکر اپنے جیبوں میں ڈالیں اور عمران خان نے تمام کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف جدوجہد کی اور ان کو جیلوں میں ڈالا۔عمران خان کا کل دورہ سوات کے جلسے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم گیارہ جماعتوں کا جلسہ لوگوں نے دیکھ لیا اب عمران خان کا اکیلے کا سوات کا جلسہ بھی دیکھے گے،جلسے میں شانگلہ سے بھر پور شرکت کیا جائے گا۔
