0

ٹرمپ کے مخالفین کا احتجاج، جھڑپیں، 3 گرفتار

 واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ کے مخالفین نے واشنگٹن ڈی سی کی سڑکوں پر احتجاج شروع کردیا، جھڑپ کے نتیجے میں 3 افراد کو حراست میں لیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں صدارتی انتخاب کا وقت ختم ہونے اور ووٹوں کی گنتی کے آغاز کے بعد ہی ٹرمپ مخالف مظاہرین نے واشنگٹن ڈی سی کی سڑکوں پر احتجاج شروع کر دیا جو کشیدہ صورتحال میں تبدیل ہو گیا۔سینکڑوں مظاہرین نے دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں احتجاج کرتے ہوئے آتش بازی کی اور نعرے بازی کی۔مظاہرین کی جانب سے اگر ہمیں انصاف نہیں ملا تو انھیں چین نہیں ملے گا کے نعرے لگائے گئے۔این بی سی  کی رپورٹ کے مطابق زیادہ تر مظاہرین پر امن تھے تاہم وائٹ ہاؤس کے باہر سے چند جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں جس کے بعد جھڑپ کے نتیجہ میں تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔سی بی ایس کے مطابق  چند سموک بم استعمال کیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ لاس اینجلس، کیلی فورنیا، شمالی کیرولینا، پورٹ لینڈ، اوریگون اور نیو یارک سٹی سے بھی مظاہروں کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں