0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں ہلاکتیں 1220224 ہوگئیں

 نیویارک،نئی دہلی ماسکو، میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1220224ہو گئیں جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 4کروڑ 78لاکھ 44ہزار811ہو گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مہلک وبا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں،امریکہ کورونا سے متاثرہ ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 238000سے تجاوز کر گئیں اور متاثرین کی تعداد 96لاکھ 92ہزار528ہو گئی،بھارت کورونا سے متاثرہ ممالک میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 123650ہو گئیں اور کیسز 83لاکھ 12ہزار سے تجاوز کر گئے۔روس میں 28828افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ متاثرین کی تعداد 16لاکھ 73ہزار تک پہنچ گئی۔برازیل میں اموات 1 لاکھ 60 ہزار 548 اور کیسز55 لاکھ 67ہزار سے متجاوز ہو گئے۔فرانس میں ہلاکتیں 38289ہو گئیں کیسز 15لاکھ 2ہزار سے بڑھ گئے۔ سپین میں 36495موت کی آغوش میں جا چکے جبکہ متاثرین13لاکھ 31ہزار سے تجاوز کر گئے۔ارجنٹائن میں اموات 32ہزار تک پہنچ گئیں جبکہ 11لاکھ 95ہزار سے بڑھ گئے،کولمبیامیں اموات 31ہزارسے تجاوز کر گئیں اور کیسز10لاکھ 99ہزارتک پہنچ گئے۔کورونا سے صحتیاب افراد کی تعداد 3کروڑ 43لاکھ 52ہزار 711ہو گئی اور فعال کیسز ایک کروڑ 22لاکھ 71ہزار 876 ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں