0

بونیر ڈپٹی کمشنر کا کرونا کی دوسرے لہر کے حوالے سے اجلاس

بونیر(مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر بونیر نصراللہ خان کی سربراہی میں کروناوائرس کے ممکنہ پھیلاؤ اوراس حوالے سے طبی عملے سمیت ضلعی انتظامیہ کی تیاریوں کاجائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس ہواایڈیشنل ڈپٹی کمشنربونیروفوکل پرسن برائے انسدادِ کرونا وائرس محمدعلی نے فورم کو تفصیلی بریفنگ دیاجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنروفوکل پرسن ڈسٹرکٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول بونیر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال ڈگر، اسسٹنٹ کمشنرزاورانسدادِ کرونا سے منسلک دیگرطبی عملے نے شرکت کی اجلاس میں ڈپٹی کمشنربونیرنصراللہ خان نے واضح کیا کہ وفاقی اورصوبائی حکومت کے جاری کردہ کروناروک تھام کے لائحہ عمل پرسختی سے عمل درآمدیقینی بنائی جائے ڈپٹی کمشنربونیرنے کہا کہ الحمدللہ گزشتہ لہرپربونیرمیں عوام کی تعاون سے بڑی حدتک قابوپالیا گیا تھاعوام کے نام پیغام میں انہوں نے کہا حفاظتی تدابیریعنی ماسک پہننا، سماجی فاصلہ رکھانا اورہاتھ دھونا اپنا معمول بنائیں ضلعی انتظامیہ بونیرکے ساتھ کروناکے عدم پھیلاؤمیں اپنا کرداراداکریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں