0

پشاور میں اسلامی جمعیت طلبہ کی گستاخانہ خاکوں کے خلاف ریلی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) اسلامی جمعیت طلبہ پشاور کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج پشاور سے جی ٹی روڈ تک ناموس رسالت و حقوق طلبہ ریلی نکالی گئی۔ ریلی گورنمنٹ کالج پشاور سے شروع ہوئی اور مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے جی ٹی روڈ پہنچی۔ریلی میں گورنمنٹ کالج سمیت کئی کالجز کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی سے ناظم جمعیت پشاور وسیم حیدر جنرل سیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ پشاور کاشف حسن زئی، ناظم جمعیت پشاور کالجز حسن بشیر نے خطاب کیا۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فرانس میں رسول کریمؐ  کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہیں۔ فرانس میں حکومت کی سرپرستی میں گستاخانہ خاکے شائع کئے گئے۔فرانس نے غیر انسانی اور غیر اخلاقی و غیر قانونی عمل کیا ہے۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فرانس کے سفیر کو فی الفور ملک بدر کیا جائے اور فرانس کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔حکومتی سطح پر فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ ریلی کے اختتام پر طلباء نے فرانس کے خلاف بھر پور نعرہ بازی کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں