0

پی آئی اے کا طیارہ سری لنکا سے قیدیوں کولے کر وطن پہنچ گیا

 راولپنڈی (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے) کا خصوصی طیارہ سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کو لے کر وطن پہنچ گیا۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنزکا خصوصی طیارہ پی کے 9873سری لنکا سے 41پاکستانی قیدیوں کو لے کر وطن پہنچ گیا۔ قیدیوں کے ہمراہ ایف آئی اے کے 88اہلکار اورافسران بھی وطن پہنچے ہیں۔ایئرپورٹ حکام کے مطابق ایف آئی اے نے قیدیوں کوانسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کردیا۔ مزید ضروری کارروائی کے بعد مسافروں کو گھروں کو بھیجا جائے گا۔واضح رہے کہ 41پاکستانی سری لنکا کی جیلوں میں مختلف مقدمات میں قید تھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں