0

کبل میں شادی شدہ نوجوان نے خود کشی کر لی

کبل (مانند نیوز ڈیسک) کبل کے علا قہ ڈاگے میں شا دی شدہ نو جوان نے خو دکشی کر لی، پولیس نے روپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحصیل کبل کے علا قہ ڈاگے میں شا دی شدہ نوجوان اختر حسین ولد شہزادہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوا جو ہسپتال میں دم تو ڑ گیا، نوجوان نے زخمی حالت میں پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اتفاقیہ گولی لگنے سے زخمی ہوا جو بعد مجروح ہسپتال میں زخمیوں کے تاب نہ لا تے ہوئے چل بسا پولیس نے رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں