0

امریکہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں، 50 گرفتار

واشنگٹن (مانند نیوز ڈیسک) امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کے بعد متعدد ریاستوں میں حالات کشیدہ ہو گئے،پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں اور50 لوگوں کوگرفتار کر لیا گیاہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک، کیلیفورنیا، شمالی کیرولائنا، پورٹ لینڈ، اوریگون اور لاس اینجلس میں مظاہرے ہو ئے۔ نیویارک، مین ہیٹن میں مظاہرین اور پولیس کی جھڑپیں ہوئی ہیں،واشنگٹن میں ٹرمپ مخالف امریکیوں کے احتجاج کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر ٹرمپ کے حامیوں اور بلیک لائف میٹرز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں،سیاٹل میں بلیک لائیومیٹرز نے احتجاجی مارچ کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بعد امریکہ کے مختلف شہروں میں حالات کشیدہ ہو گئے۔امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے حامی ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس خالی کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مختلف شہروں میں جوبائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی سڑکوں پر ایک دوسرے کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ریاست مشی گن میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں نے احتجاج کے دوران پولنگ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا اور ووٹوں کی گنتی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ الیکشن انتظامیہ نے دفتر کی کھڑکیاں کور کرادیں۔امریکی صدرٹرمپ نے مشی گن میں گنتی کے عمل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ نے میل ووٹنگ کی گنتی کے دوران عہدیداروں کی جانب سے کھڑکیاں کور کرانے کی ویڈیو ٹویٹ کی اور کہا عملے نے گنتی کی شفافیت کو نقصان پہنچایا۔ہوسٹن میں بھی ووٹرز سڑکوں پر نکل آئے اور ایک ایک ووٹ کی گنتی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فاشسٹ امریکہ کو قبول نہیں کرتے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں