ایبٹ آباد (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ نے جمعرا ت کے روز اپنے دفتر میں ڈسٹرکٹ پولیواریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اور اجلاس میں اجلاس میں پولیو کی موجودہ صورتحال اور 05 سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے متعلق تیاریوں پر تبادلہ خیال ہوا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کو ہدایات جاری کیں کہ پولیو رفیوزلز کو ختم کی جائے اور آگاہی مہم اور میڈیاکے زریعے لوگوں کو پولیو کی اہمیت اور بچاو سے متعلق مطلع رکھا جائے۔ اس کے علاوہ ضلع کے دور افتادہ علاقے میں پولیو ٹیمز کی سکیورٹی کے لیے بھی اہم فیصلے لیے گئے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ایس پی پولیس ہیڈ کواٹر، ڈبلیو ایچ او اور محکمہ صحت سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔
