پشاور (مانند نیوز ڈیسک) حکومت کی جانب سے صحت کارڈ پلس کی فراہمی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔خیبر پختو نخوا میں 6مر حلو ں میں عوام صحت کارڈ پلس سے مستفید ہو سکیں گے۔زون ون میں چترال،اپر او ر لوئر دیر،مالا کنڈ اور سوات شامل ہے۔زون دومیں شانگلہ،کوہستان،بٹگرام،تورغر،ما نسہرہ ایبٹ آباد،بونیر شامل ہے۔زون تین اور چار کے شہر ی اس سہولت سے 2021میں مستفید ہو سکیں گے جن میں ہر ی پور،صوابی،مردان،نو شہر ہ،چارسدہ اور پشاور شامل ہے۔زون پانچ اور چھ میں کو ہاٹ،ہنگو،کرک،بنوں،لکی مر وت،ڈی آئی خان اور ٹانک شامل ہے۔صحت کارڈ پلس کے ذریعے شہری 10لاکھ روپے تک مفت علا ج سے مستفید ہو سکتے ہیں۔
