0

لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی، کمشنر بنوں

بنوں (مانند نیوز ڈیسک) حکومتی وژن کے مطابق عام لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے صحت کے شعبے میں مثبت پالیساں اپنائی جا رہی ہے تاکہ اس کے فوائد عام لوگوں کو فوری اورسہل طریقے سے پہنچائی جا سکے۔ صفائی کی حالت بہتر بناکر ہم بیماریوں پر قابو پاسکتے ہیں اس لئے اس سلسلے میں تمام حکومتی اداروں کو اپنامثبت کردار ادا کرناہوگا. ان خیالات کا اظہار کمشنر بنوں ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لکی مروت میں فلاحی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ کی جانب سے ڈائیلاسزیونٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔. اس موقع پر ہیلپنگ ہینڈ کے کنٹری ڈائریکٹر سلیم منصوری،ڈپٹی کمشنر لکی مروت عبدالحسیب خان،ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدوگل، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر حلیم الرحمن خٹک اور امیر جماعت اسلامی عزیزاللہ خان بھی موجود تھے.کمشنر بنوں شوکت علی یوسفزئی نے دورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دوران ہسپتال میں گندگی پرشدید برہمی کا اظہارکیا اور کہا کہ مریضوں کیلئے پاک صاف ماحول مہیا کر ناانتہائی ضروری ہے. اس لئے ہسپتال میں گرین لان منصوبے کو مکمل کرنا ضروری ہے.اس موقع پر کمشنر نے سختی سے ہدایت کی کہ مطلوبہ منصوبہ جلد سے جلد مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں وگرنہ سخت ایکشن لونگا۔اس سے قبل کمشنر بنوں شوکت علی یوسفزئی نے گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول سرائے نورنگ میں فرنیچر، واٹر سپلائی،فلٹریشن پلانٹ، گورنمنٹ مڈل سکول میں فرنیچراور گرلز ڈگری کالج لکی مروت میں واٹر سپلائی و فلٹریشن پلانٹ کے منصوبوں کاافتتاح کیا. انہوں نے اس عطیے پر ہیلپنگ ہینڈ کے کنٹری ڈائریکٹر سلیم منصوری اور جماعت اسلامی کے ضلعی امیر عزیزاللہ خان کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جو قومیں تعلیم پراپنے وسائل خرچ کرتے ہیں وہی قومیں ملک و قوم کی بہتر انداز میں خدمت کر سکتے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں