0

ملاکنڈ، پولیوجیسے مرض کامکمل خاتمہ انتہائی ضروری ہے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر

ملاکنڈ (مانند نیوز ڈیسک) ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ رحمت علی وزیرنے کہاہے کہ پولیو جیسے موذی مرض کا مکمل خاتمہ انتہائی ضروری ہے کیونکہ اس کا تدارک کرکے ہی ہم اپنی آنے والی نسلوں کو پولیو سے پاک صحت مند معاشرہ فراہم کرنے میں کامیاب ہوپائیں گے لہٰذا انسداد پولیو مہم کے دوران ریفیوزل کیسز پر خصوصی توجہ دی جائے جبکہ تمام والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے ہربچے کومہم کے دوران انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ ضلع ملاکنڈ کو پولیو فری ضلع بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا اور ڈپٹی کمشنر / کمانڈ نٹ ملاکنڈ لیویز ریحان خٹک کے خصوصی ہدایات پر جمعرات کے روز ڈی سی کمیٹی روم میں رواں ماہ کی 30 تاریخ سے شروع ہونیوالی پانچ روزہ انسداد پولیومہم کے انتظامات کا جائزہ لینے سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔بلدیات سمیت ای پی آئی ڈبلیوایچ او کام سیٹ اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران گزشتہ انسداد پولیو مہم کی کارکردگی پر تفصیلی غور و حوض کیا گیا۔اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رواں ماہ کی 30 تاریخ سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران ضلع ملاکنڈ میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 44 ہزار 779پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلوانے کا ہدف پورا کیا جائیگا جبکہ اس مقصد کے لیے 526 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 457موبائل،45فکسڈاور 24 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔اس موقع پرایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر نے اجلاس کے شرکاء کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں فرائض کی بجا آوری میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔انہوں نے مزید کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ریفیوزل کیسز پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ کوئی بھی پانچ سال تک کی عمر کا بچہ انسداد پولیو کے قطرے پینے سے محروم رہ جانے کی وجہ سے عمر بھر کی معذوری کا شکار نہ ہوجائے۔انہوں نے تمام والدین سے بھی اپیل کی کہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو ہر مہم کے دوران انسداد پولیو کے قطرے پلوا کر ذمہ دار شہری کا ثبوت دیں۔رحمت علی وزیرنے محکمہ صحت و دیگر متعلقہ اداروں کے علاوہ متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر ز کو متنبہ کیا کہ اس قومی کاز کو کامیاب بنانے میں کسی قسم کی کوتاہی یاتساہل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ایڈ شنل ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی ہدایت کی کہ پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کیلئے مقررکردہ 100 فیصد ہدف کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں خصوصاََریفیوزل کیسز کو منانے اور انہیں اس بات پر قائل کرنے کیلئے کہ انسداد پولیو کے قطرے پلانا نہ صرف اپنے آنے والی نسل کو جسمانی طور پر محفوظ بنانے کیلئے ضروری ہیں بلکہ مذہبی نقط نظر سے بھی اس میں کوئی قباحت نہیں۔انہوں نے تاکید کی کہ اس سلسلے میں علماء کرام اور میڈیا کا خصوصی طور پر تعاون حاصل کیا جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں