0

نوشہرہ کینٹ پولیس کی کامیاب کاروائی

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) قاتل ڈور بنانے والے ملزمان کیخلاف نوشہرہ کینٹ پولیس کی کامیاب کاروائی۔04ملزمان گرفتار۔ہزاروں میٹر ڈور اور قاتل ڈور کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء برآمدزرداد خان SHOنوشہرہ کینٹ کو اطلاع ملی کہ حکیم آباد کے ایک گھر میں چند افراد پتنگ بازی کیلئے قاتل ڈور کی تیاری کر رہے ہیں۔فوری طور پر حفیظ خان PASIکو ان افراد کی گرفتاری اور قاتل ڈور بنانے کے اس مکروہ دھندے کو بند کرنے کے ہدایات جاری کئے۔مکان پر چھاپہ لگا کر ہزاروں میٹر کی کیمیکل ڈور اور اس کے تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء کو قبضہ میں لیکر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان بن امین ولد منظور احمد،شبیر ولد کرامت،محمد کاشف ولد محمد عاشق اور خضر حیات ول محمد سلیم  کا تعلق ضلع قصور پنجاب سے ہیں۔پابندی ہونے کی وجہ سے یہاں رہنے کے بہانے مکان کرایہ پر لیکر ڈور تیار کرتے  اور پھر یہاں سے سپلائی کرتے تھے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں