0

وزیراعظم عمران خان کا سوات میں جلسہ سے خطاب

پشاور(مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان عمران خان آج سوات میں جلسہ سے خطاب کریں گے۔گراسی فٹ بال سٹیڈیم میں جلسہ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔جلسے سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور دیگر رہنماء بھی خطاب کریں گے۔جلسہ میں شرکت کیلئے سوات،شانگلہ،بونیر،ملاکنڈ،دیر لوئر،دیر اپر اور باجوڑ سے بھی کارکن قافلوں کی شکل میں آئیں گے۔وزیراعظم جلسہ سے پہلے صوبے کے تمام خاندانوں کیلئے ”صحت کارڈ“کا افتتاح کریں گے۔جلسہ کی سیکورٹی کیلئے پولیس نے انتظامات مکمل کرلئے ہیں جبکہ وزیراعظم کی سیکورٹی ٹیم سوات پہنچ گئی ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں