پشاور (مانند نیوز ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس نے باچاخان انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرونی ملک آئس کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادی۔اے این ایف کے مطابق شارجہ جانے والے مسافربلال کے بیگ سے ڈیڑھ کلو سے زائد آئس برآمدکی گئی۔ ملزم نے آئس سامان میں چھپایا ہوا تھا۔ملزم کے خلاف سی این ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔
