ڈھاکہ (مانند نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش میں مسلمان خواجہ سراؤں کے لیے پہلے مدر سہ کھل گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسلمان خواجہ سراؤں کے اس خصوصی مدرسے کو بنگلادیش کے دارلحکومت ڈھاکا کے مضافات میں عبدالرحمن آزاد کی سربراہی میں علما کے ایک گروپ نے مقامی چیریٹی کی مدد سے قائم کیا ہے جبکہ اس مدرسے کا نام دعوت الاسلام ٹریٹیولِنگر یا اسلامک تھرڈ جینڈر سکول رکھا گیا،جب اس مدرسے کا افتتاح کیا گیا تو 50 سے زائد خواجہ سراؤں نے قرآن پاک کی تلاوت کی جبکہ اس موقع پر مدرسے کی 33 سالہ خواجہ سرا طالبعلم شکیلہ اختر نے کہا کہ وہ اس خوبصورت اقدام کے لیے ناصرف بے حدپرجوش ہیں بلکہ تمام علمائے کرام کی مشکور بھی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بھی مسلمان ہیں اس کے باوجود بھی ہم کسی مسجد میں نہیں جاسکتے ہیں، ہم معاشرے کے دوسرے لوگوں کے ساتھ بھی نہیں مل سکتے لیکن اب علما کے اس اقدام کے بعد ہمیں ہمت ملی ہے۔
