0

سوات، وزیراعظم کے جلسہ میں شیڈ گرنے سے 20 افراد زخمی

سوات (مانند نیوز ڈیسک) سوات کے گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں وزیر اعظم عمران خان کے جلسہ میں شیڈ گرنے سے 20 افراد زخمی ہوگئے، گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے گراسی گراؤنڈ میں جونہی تقریر شروع کی توجلسہ گاہ میں موجود بنے شیڈز پر لوگ چڑھ کرعمران خان کی تقریرسنتے رہے کہ اس دوران ایک شیڈ لوگوں کا بوجھ برداشت نہ کرسکی اور دھڑام سے گرگئی، شیڈ تلے دب کرہسپتال ذرائع کے مطابق20 افراد شدید زخمی ہوگئے، شیڈ گرنے کے فوری بعد ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد شدید زخمیوں کو سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیاجہاں انہیں علاج کی سہولیات فراہم کی گئیں۔ علاو ہ ازیں پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویژن کے صدور چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم نے گراسی گراؤنڈ جلسہ میں زخمی ہونیوالوں کی عیادت کی، انہوں نے زخمی افراد سے فرداً فرداً ملاقات کرکے ان کی خیریت دریافت کی اورجلد صحت یابی کیلئے دعا کی اس موقع پر انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کوہدایت کی کہ زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی قسم کاکوئی کسر نہیں چھوڑاجائے اورانہیں تمام طبی سہولیات مہیا کئے جائیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں