0

سوات ایکسپریس وے پر موٹرکار اور ٹرک کا تصادم، 3 افراد جان بحق

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) ٹریفک کے دو المناک حادثات میں کم سن بچے سمیت تین افراد جان بحق، دس زخمی، زخمیوں کو ہیداکوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ پہنچایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سوات ایکسپریس وے پر ظلم کوٹ ٹنل کے اندر موٹرکار اور ٹرک میں تصادم کے موٹر کار میں سوار افراد میں شیرین بخت ساکن گلگت اور کم سن بچہ ہاشم ولد فضل امین موقع ہی پر جان بحق ہوگئے جبکہ مسماۃ کابلئی،مسماۃ شکیلہ،مسماۃ مریم،صدام ولد اکبراور رئیس ولدریاست شدید زخمی ہوئے ایف ڈبلیو او حکام نے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کرردیا جہاں سے الخدمت کے رضاکاروں نے جان بحق افراد کی میتوں کو کفن اور غسل دے کر متعلقہ مقامات کو روانہ کردیا، بتایا جاتا ہے کہ زخمی ہونے والے افراد بارات میں دیر سے اسلام اباد جارہے تھے دوسرا واقعہ کرکنڑئی خار میں پیش ایا جس میں راولپنڈی سے ملاکنڈ فاتحہ خوانی کے لئے انے والے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کا رکشہ ٹریکٹر سے ٹکرا گیا جس کی نتیجے میں 19 سالہ لڑکی مسماۃ زرمینہ دختر رحمان رضا موقع پر جان بحق ہوگئی جبکہ رحمان رضا، ان کی بیوی مسماۃ حسینہ بی بی، اور تین بچے اروبہ، احسان اور منیب شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچایا گیا۔ ملاکنڈ لیویز نے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں