0

لوئر دیر، کار پر فائرنگ، میاں، بیوی قتل

  لوئردیر (مانند نیوز ڈیسک) لوئر دیر میں نامعلوم افرا کی کارپر فائرنگ سے میاں بیوی اور ان کے  2بچے قتل جبکہ2افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق 4 افراد کی ہلاکت کا واقعہ لوئر دیر کے علاقے چکدرہ میں پیش آیا جہاں طور منگ سے اوچ شاہ عالم بابا جانے والی ایک کار پر نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی جس  کے نتیجے میں میاں، بیوی اور ان کے 2 بچے  قتل جبکہ کار میں سوار مزید 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ منتقل کر دیا گیا۔لوئر دیر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں