0

پبی میں گستاخی رسولﷺ کے خلاف ریلی

پبی (مانند نیوز ڈیسک) مفتی انوار الحق عثمانی کی صدارت میں ایک انتہائی شاندار اور پر وقار شان رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کے حق میں اور گستاخی رسول کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں صالح خانہ و کوٹلی کلاں کے عوام نے انتہائی دلچسپی لیتے ہوئے 500 گاڑی اور 200 موٹر سائیکلوں سے ریلی کا آغاز کیا جو پبی سٹیشن کی طرف بڑھتا گیا اور راستے میں مختلف علاقوں کے جلوس اس میں شامل ہوتے رہے ریلی میں چھپری، ڈاگ اسماعیل خیل،سپین خاک، جڑوبہ، جلوزئی کوٹلی خورد،بختئی،شاہ کوٹ، جبہ، شیخی اور ڈاگ بہسود کے عوام بھی ریلی میں شا مل ہو گئے یوں یہ قافلہ 1000 گاڑیوں سے زیادہ اور 3000 موٹر سائیکلوں سے زیادہ کی شکل اختیار کر گیا ریلی کے شر کاء پبی سٹیشن پہنچ کر  جی ٹی روڈ سٹیشن  چوک دھر نا دیا جس میں پورے جذبے سے عوام نے شرکت کی جس سے ریلی کے صدر اور لیڈر مفتی انوار الحق عثمانی مولانا شفیع موالانا مشتاق مولانا عبد البصیر مولانا محب اللہ اور موالانا گوہر نے خطاب کرتے ہوئے واضح کیا کہ شان رسالت کیلئے ہم ہر قربانی کو تیار ہیں ہم اپنے نام محمد رکھ کر اور اپنا داڑھی اور چہرہ محمد عربی جیسا بنا کر ان کو جواب دے سکتے ہیں فرانس کے صدر پر واضح کیا کہ تم نے فرنچ آئین و قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اربوں مسلمانوں کے دلوں کو زخمی کیا ہے اور اورانہوں نے فرمایا کہ ہم اس ملعون صدر کو بتانا چاہتے ہیں کہ جب تم اس طرح کی ناپاک حرکت کروگے تو تیرے ملک کے چھپے چھپے سے مسلمان اٹھ کر اپنے نبی کی خاطر تن من دھن لٹا دیں گے اور غازی علم دین اور غازی چیمہ کی طرح تاریخ رقم کریں گے آخر میں مفتی انوار الحق عثمانی نے قرار داد پیش کرکے حکومت پاکستان سے اپیل کی ہے کہ جلد از جلد فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور حکومتی سطح پر فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اور فرانس کے ساتھ تمام تر سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں اور شان رسالت مآب سلی اللہ علیہ وسلم کیلئے بین الاقوامی قانون بنایا جائے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں