0

پورے ملک سمیت کے پی میں مہنگائی آخری حدوں کو چھونے لگی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) ملک کے دیگر حصوں کی طرح خیبرپختونخوا میں بھی مہنگائی آخری حدوں کو چھو رہی ہے۔مرغی نے ڈبل سنچری پوری کرلی ہے۔سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ برقرار ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں اشیا ء خورد ونوش سبزیوں اور مرغی گوشت قیمتوں میں اضافہ تا حال برقرار ہے۔مرغی 216روپے کلو تک جا پہنچی جبکہ فارمی انڈے فی درجن170اور دیسی انڈے 220روپے میں فروخت کئے جارہے ہیں۔سبزیوں میں ادرک 600 روپے فی میں کلو فروخت ہونے لگی جبکہ لہسن 230 روپے تو مٹر بھی200 روپے فی کلو تک پہنچ گیا۔ٹماٹر 150 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔آلو 80 روپے،بھنڈی، کریلا 90 روپے کلو تک پہنچ گیاہے۔سیب 200روپے،امرود150اور انگور250روپے کلو میں فروخت کئے جارہے ہیں۔بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شہریوں نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتظامیہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے بجائے صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں