0

چترال، سڑک حادثے میں نوجوان موقع پر جاں بحق

چترال (گل حماد فاروقی) چترال کے مضافاتی علاقے سینجال سینگور سے تعلق رکھنے والے جواں سال عباد الرحمان سڑک حادثے میں جاں بحق ہوئے۔ جبکہ  اس کا ساتھی مصور شدید زحمی ہوئے۔ چترال پولیس کے مطابق عباد الرحمان ولد ظفر احمد عمر 18 سال  سکنہ سینجال (شاہ میراندہ سینگور) اپنے ساتھی مصور  ولد غلام محمد موٹر سائیکل پر گرم چشمہ روڈ پر  عصر کے وقت جارہے تھے۔ جونہی وہ گان کورینی کے مقام پر ایک موڑ پر پہنچ گئے تو محالف سمت سے  سرح رنگ کا ایک تیز رفتار (نان کسٹم پیڈ   ٹویوٹا گاڑی  نمبر B Upper Dir 1028 آرہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹویوٹا  نہایت تیز رفتاری سے آرہا تھا اور عباد  جو سڑک کے بائیں طرف یعنی اپنے  سائڈ پر سفر کر رہا تھا اسے کچل ڈالا۔ حادثہ اتنا حطرنا ک تھا کہ اس کا آواز دور تک سنائی دی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں