0

کراچی، ماسک نہ پہننے والے 26 افراد پر 13 ہزار کا جرمانہ عائد

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ماسک نہ پہننے پر 26 افراد پر 13 ہزار کا جرمانہ عائد کردیا اور ساتھ ہی تمام افراد کو ماسک بھی فراہم کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق کورونا ہھیلاو کی روک تھام کے لیے کراچی انتظامیہ کے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں میں ماسک نہ پہننے پرشہریوں کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی کارروائی کی گئی۔کارروائی میں ضلع وسطی میں ماسک نہ پہننیپر26افرادپر13ہزارکاجرمانہ عائد کردیا اور ساتھ تمام افرادکوماسک بھی فراہم کییگئے۔کمشنر کراچی نے ہدایت کی ہے کہ تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کارروائیوں کو تیزکریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں