0

کورونا وائرس، دنیا بھر میں اموات 1248779 ہوگئیں

نیویارک، نئی دہلی، ماسکو، میڈرڈ (مانند نیوز ڈیسک) مہلک وباکوروناوائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 1248779ہو گئیں جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 4کروڑ96لاکھ 67ہزار697ہو گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کورونا سے متاثرہ ممالک میں امریکہ پہلے نمبر پر ہے جہاں ہلاکتیں 242000سے تجاوز کرگئیں جبکہ متاثرین کی تعداد 1کروڑ58ہزار586ہو گئی۔کورونا سے متاثرہ ممالک میں بھارت دوسرے نمبر پر ہے جہاں 125605افراد لقمہ اجل بن گئے،متاثرین کی تعداد 84لاکھ 62ہزار سے تجاوز کر گئی۔روس میں ہلاکتیں 29887ہو گئی جبکہ کیسز 17لاکھ 33ہزار سے بڑھ گئے۔برازیل میں کورونا سے اموات 1لاکھ 62 ہزار 35 اور 56 لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔فرانس میں 16 لاکھ 61 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 39 ہزار 865 جان کی بازی ہار چکے۔ سپین میں 13 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 38 ہزار 833 افراد موت کی آغوش میں جا چکے۔ارجنٹائن میں بھی 12 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 33 ہزار 136 سے ہلاکتیں ہوچکیں۔ کولمبیا میں اموات 32 ہزار سے تجاوز کرگئیں جبکہ 11 لاکھ 27 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ۔دنیا بھر میں کورونا سے شفایاب افراد کی تعداد 3 کروڑ 52 لاکھ 54 ہزار 724 ہو گئی اور ایک کروڑ 31 لاکھ 64 ہزار 194 فعال کیسز ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں