0

جمرود، ایم پی اے کوششوں کی بدولت دو گرلز سکولوں کے اہم مسائل حل

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) ضلع خیبر کی تحصیل جمرودمیں ممبر صوبائی اسمبلی بصیرت خان شینواری کی کوششوں کی بدولت علاقہ علی مسجد کے رہائشیوں کے بچیوں کے لئے سکولز کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا اور وہاں موجود کئی سالوں سے اپگریڈ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول کیلئے باقاعدہ طور پر خواتین اساتذہ تعینات کر دیئے گئے جبکہ آج سے باقاعدہ طور پر مڈل کلاسز کے داخلوں کا اجراء بھی کردیا گیا جس پر علاقہ مکینوں نے دلی خوشی کا اظہار کیا ہے ایم پی اے بصیرت شینواری کی کوششوں کو علاقائی عمائدین اور بچیوں کے والدین نے خوب سراہا۔والدین کا کہنا تھا کہ یہاں کے بچیاں کلاس پنجم پاس کرنے کے بعد تعلیم سے محروم تھی جبکہ ایم پی اے بصیرت شینواری کی کوشش سے مڈل کلاسز کا اجراء انتہائی بڑا اقدام ہیں دوسری جانب ایم پی اے کی خصوصی ہدایت پر محکمہ تعلیم خیبر نے لنڈیکوتل تحصیل کے گورنمنٹ مڈل سکول منظورکلے غنی خیل شیخ مل خیل کو باقاعدہ طور پر پی ٹی سی فنڈ جاری کردیا اور اساتذہ کو درپیش کئی مسائل بھی حل کر دئے گئے۔اس موقع پر ایم پی ا ے بصیرت شینواری کا کہنا تھا کہ اپنے علاقے کے طالبات کیلئے اس طرح کے اقدامات جاری رہینگے اور خصوصی طور پر تعلیم نسواں کو عام کرنے کیلئے ہر فورم پر کام کر رہے ہیں انکا کہنا تھا کہ مزکورہ دونوں خواتین سکولوں کے مسائل حل کرنے میں ڈی ای او خیبر اور اے ڈی ای اوبرائے خواتین نے ہمارے ساتھ مدد کی ہے انکا مزید کہنا تھا کہ خصوصی طور پر خواتین تعلیمی اداروں پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور عملے کی ڈیوٹیوں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں