0

سوات یوتھ انٹر اکیڈمی فٹبال پریمیئرلیگ 2020 ٹرافی کی تقریب رونمائی

سوات (مانند نیوز ڈیسک) صوبہ خیبر پختونخوا  کے تاریخ میں  پہلے دفعہ ضلع سوات میں پہلا سوات یوتھ انٹر اکیڈمی فٹبال پریمیئر لیگ 2020 ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی جس میں تمام فرنچائز کے مالکان اور ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق سوات یوتھ فٹبال اکیڈمی کے چیئرمین،آرگنائزر اور انٹر نیشنل کھلاڑی  محمد آیاز خان  اوردوھا پراپرٹی اینڈبلڈز اسلام آبادکے ایم ایس محمد عبدالمالک  نے پہلا سوات یوتھ فٹبال  پریمیئر لیگ 2020 کے چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کردی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مینگورہ میں پہلا سوات یوتھ فٹبال اکیڈمی پریمیئر لیگ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی جس میں اکیڈمی کے کوچز،کپتانوں اور کھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی،تقریب میں قراندازی کے زریعے کیٹگری اے،بی اور سی سے 12 کھلاڑی اور2 گیسٹ کھلاڑی  منتخب کے گئے اور ٹیموں کی سلیکشن کی گئی،سلکٹیڈ ٹیموں میں سوات بلوٹیم،سوات یلو،سوات وائٹ اور سوات اورینج چار ٹیمیں شامل کرلی گئی،تقریب کے مہمانی خصوصی، دوھا پراپرٹی اینڈبیلڈز اسلام آباد محمد عبدالمالک سابق کھلاڑٰ ی محمد آمین،رحمت علی قاری صیب،محمد نبی اور سیاب خان تھے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سوات یوتھ اکیڈمی کے چیئر مین اور انٹر نیشنل کھلاڑی محمد آیاز خان نے بتا یا کے  یہ پریمیئر لیگ سوات بلکہ پورے صوبے میں پہلی دفعہ کھیلا جارہا ہیایک ماہ میں اکیڈمی میں 70 کھلاڑیوں نے داخلہ لیا،صوبے کے دوسرے ضلعوں میں ایسا پریمیئر لیگ منعقد نہیں کیا گیا یہ پریمئر لیگ سوات میں پہلہ دفعہ کھیلا جارہا ہے جس میں سوات سے تمام ٹیمیں اس پریمیئر لیگ میں حصہ لینگے۔تقریب کے آخر میں پریمئر لیگ کی چمچماتی ٹرافی کی رونمائی کی گئی، یہ دلچسپ ٹورنامنٹ دوھا پراپرٹی اینڈبیلڈز اسلام آباد کے تعاون سے کھیلا جائیگا

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں