0

مخصوص شہروں میں شادی ہالز بند، گائیڈ لائنز جاری

اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے شادی ہالز کے متعلق گائیڈلائنز جاری جاری کرتے ہوئے ہدایات دی ہیں کہ شادی کی تقریبات کے متعلق گائیڈلائنزکانفاذ20نومبرسے مخصوص شہروں کے مخصوص علاقوں پر ہوگا۔پنجاب کے7اور سندھ کے2شہروں میں شادی گائیڈ لائنز نافذالعمل ہوں گی۔ بلوچستان1اور خیبرپختونخوا کے بھی1شہر میں گائیڈ لائنز کا اطلاق ہوگا۔شادی کی تقریب کا انعقاد اور جگہ کا انتخاب لوکل ہیلتھ اتھارٹی کی مشاورت سے ہوگا۔ شادی کی ان ڈورتقریب پرپابندی ہوگی اور صرف آوٹ ڈورکی اجازت دی جائے گی۔این سی او سی کے مطابق مارکیزمیں شادی کی تقریب کے انعقاد کی اجازت نہیں ہوگی۔ شادی کی آؤٹ ڈورمیں کنوپی ٹینٹ کا استعمال بھی ممنوع ہوگا۔آؤٹ ڈورشادی تقریب میں ایک ہزارمہمان شرکت کرسکیں گے اور شرکا کے مابین6فٹ کا فاصلہ رکھنا لازمی ہوگا۔شادی کی تقریب کا میزبان کورونا ایس اوپیز پرعملدرآمدکا ذمہ دارہوگا۔ تقریب کا دورانیہ 2گھنٹے ہوگا اور رات 10بجے تقریب ختم کرنا ہوگی۔ہرمہمان کیلئے ماسک پہننالازم ہوگا۔ شادی میں شریک ہرمہمان کوماسک اور سینی ٹائزرمیزبان فراہم کرے گا۔ملک کے 13شہروں میں مزید کورونا کیسز پھیلنے کا خدشہ ہے۔ صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں