پشاور (مانند نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 120 کلوگرام سے زائد مضر صحت گوشت برآمد کرلیا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق کارروائی جی ٹی روڈ پر کی گئی اور میٹ شاپ کو سیل کردیا گیا۔ دکان میں مضر صحت گوشت پنجاب سے لایا جاتا تھا۔ مضر صحت گوشت کو پشاور کے مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جاتا تھا۔ دکاندار پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا جس کے بعد اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔
