0

کوہاٹ میں فائرنگ، 7 افراد جاں بحق

 کوہاٹ (مانند نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ کوہاٹ کے علاقے کاغذی بازار میں موسیقی کی تقریب کے دوران دوفریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔ دونوں فریق کے درمیان پرانی دشمنی چلی آ رہی تھی۔فائرنگ کے نتیجے میں 5افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ واقعہ میں 3 زخمی بھی ہوئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک زخمی شخص کو گرفتار کر لیا۔کوہاٹ کے علاقے ڈھیری بانڈہ میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔پولیس کے مطابق ڈھیری بانڈہ میں بچوں کی لڑائی کے دوران فائرنگ کی گئی جس میں باپ بیٹا جاں بحق ہوئے جبکہ زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں