0

ہنگو، ڈپٹی کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پر اچانک چھاپہ

ہنگو (مانند نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو پر ڈپٹی کمشنر کا اچانک چھاپہ، ہسپتال عملہ کی دوڑیں لگ گئی،ناقص صفائی پر ڈی سی برہم،عوام کے لئے تکلیف کا باعث بننے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی، مریضوں میں صحت سہولیات دینا ہماری ذمہ داری ہے۔ ڈپٹی کمشنر منصور ارشد کی بات چیت۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر منصور ارشد نے اتوار کے روزشہید فرید خان ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا جائزہ لیا اور ایمرجنسی وارڈ کا معائنہ کیا جبکہ ہسپتال میں ناقص صفائی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر منصور ارشد نے واضح کیا کہ ہسپتال کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔عوام کو تمام ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال عملہ اپنی حاضری یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ عوام کو علاج معالجہ میں آسانی پیدا کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ناقص انتظامات،عدم سہولیات اور مریضوں کی مشکلات میں اضافے پر سخت کاروائی کی جائے گی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں