0

اسلام آباد ایئرپورٹ پر چینی شہری کے سامان سے اسلحہ برآمد

 اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے ایس ایف نے چینی شہری کے سامان سے پستول کی 14گولیاں اور میگزین برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسکینگ کے دوران ایک غیر ملکی شہری کے سامان میں مشتبہ چیز کی موجودگی کا پتہ لگا، وہاں تعینات اے ایس ایف اہلکاروں نے تلاشی کے دوران سامان سے پستول کا میگزین اور 14گولیاں برآمد کرلیں۔ابتدائی چھان بین کے بعد مسافر کو برآمد ہونے والے اسلحے سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ حراست میں لیا گیا غیر ملکی چینی شہری ہے اور اس کا نام ژی جیان ہے، پی آئی اے کی پرواز پی کے 451 سے اسکردو جارہا تھا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں