0

اپرچترال، اسسٹنٹ کمشنرکا مختلف بازاروں، اڈوں اور پبلک مقامات دورہ

اپر چترال (مانند نیوز ڈیسک) ڈپٹی کمشنر اپر چترا ل شاہ سعود کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج ثقلین سلیم نے کورونا وائرس سے متعلق قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے سلسلے میں اپر چترال کے مختلف بازاروں، اڈوں اور پبلک مقامات کا دورہ کرکے کورونا وائرس کے مضر اثرات اور ان سے محفوظ رہنے کے حوالے سے حکومت کی طرف سے وضع کردہ قواعد و ضوابط پر عمل کرنے اور ان ہدایات پر عمل کو اپنے روزمرہ کا معمول بنانے کے سلسلے میں آگاہی پھیلائی۔ مذید برآں انہوں نے ماسک کے استعمال کو کسی بھی صورت یقینی بنانے کے حوالے سے لوگوں کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مذید کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں