0

جمرود، زمین ہماری ہے این ایچ اے نے رقم غیر مقامی افراد کو ادا کی گئی

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قوم کوکی خیل کے ذیلی شاخ کھٹیا خیل کے مشران، ملک بسم اللہ خان، ملک سردار اعظم، افراسیاب، ملک خان محمد،ملک سلیم کھٹیاخیل سمیت دیگر نے کہاہے کہ علاقہ وزیرڈھنڈ اور تختہ بیگ میں ہماری زمینیں ہیں اور 1960سے لیکر اب تک اپنی زمینوں پر آباد ہیں جبکہ اس پر ناردرن بائی پاس روڈ بنائی جارہی ہے۔جس کے لئے این ایچ اے نے تختہ بیگ اور وزیر ڈھنڈ کے مقام پر غیر متعلقہ افراد سے ہمارے زمین کا سودہ کرکے رقم انکو حوالے کی ہے جنکا ہمارے زمینوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے بلکہ وہ اورکزئی قوم کے افراد ہے لیکن این ایچ اے کے افسران نے اورکزئی قوم کیساتھ ملکر 70کروڑ روپے علاقائی انتظامیہ کو بائی پاس کرکے ہڑپ کئے ہیں۔اسلئے ہماری زمین کی رقم ہمیں دینے کے بجائے اورکزئی قوم کے افراد کو ادا کی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس غیر قانونی اقدام کے خلاف ہم نے ہائی کورٹ میں رٹ بھی داخل کردی گئی جس پر عدالت نے پیسے واپس کا کرنے کا فیصلہ صادر کردیا ہے لیکن اسکے باوجود بھی اورکزئی قوم کے افراد توہین عدالت کرکے پیسے واپس کرنے سے گریزاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہمیں ہماری زمین کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا تو ناردرن بائی پاس روڈ پرتعمیراتی کام نہیں کرنے دینگے۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں