اسلام آباد (مانند نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کے افکار مسلسل متاثر کن اور رہنمائی فراہم کر رہے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبال عصر حاضر کی سائنسی، تیکنیکی ترقی اور انسانی عقل کا احترام کرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال ایک عظیم صوفی شاعر تھے۔
