سرائے نورنگ (مانند نیوز ڈیسک) تحریک شعور پاکستان کے چیئرمین ملک وقاص خان اورتحریک انصاف خواتین ونگ جنوبی اضلاع کے رہنما ناہید اختر نے تاجبی خیل اور ملحقہ علاقوں کے عوام زندگی کی بنیادی سہولیات محرومی پر شدید تشویش کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ یہاں کے علاقے سابق حکمرانوں نے دانستہ طور پر پسماندہ رکھا ہے انہوں نے کہاکہ علاقے کی تعمیر کے لئے بھرپور اقدامات اٹھائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یہاں تاجبی خیل میں جلسہ سیخطاب سے اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عمائدین علاقہ،کارکن اور عام شہری بڑی تعداد میں موجودتھے۔چئیرمین ملک وقاص خان کا کہناتھا کہ ناہیداجتراوران کا منشور ایک ہے عوام کوانصاف کی فراہمی اور زندگی کی بنیادی سہولیات گھروں کے نزدیک میسر کرنا ہیانہوں نے کہاکہ تاجبی خیل اور ملحقہ علاقے دانستہ طور پر پسماندہ رکھا گیاہے جس کی وجہ سے یہاں کے عوام کی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے اور پسماندگی کی چکی میں پھس رہے ہیں ملک وقاص خان نے علاقے میں سکول کی منظوری کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ ذاتی کوششوں سے تاجبی خیل میں سکول کی منظوری کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ حکومت ایک طرف پسماندگی علاقوں میں تعمیراتی منصوبوں کی منظوری کے دعوے کررہی ہے تاہم دوسری طرف ضلع لکی مروت کے دوردرازعلاقے تاجبی خیل اور ملحقہ علاقہ جات اب بھی زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔
