0

عوام کا پیسہ امانت سمجھ کرعوام پر ہی خرچ کررہے ہیں، فضل حکیم

سوات (مانند نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ مخالفین تعصب اور نفرت کی عینک اتارکر حقیقی آنکھوں سے دیکھیں تو ان کو خود بحود پی ٹی آئی کے عوام دوست ترقیاتی منصوبے نظر آجائنیگے ہمارے مخالفین سب کچھ جانتے ہوئے اپنی سیاسی دکانیں چمکانے کی خاطر غلط پروپیگنڈوں کے ذریعے عوا م کو گمراہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ بازار کے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ مخالف سیاسی جماعتیں ایک بار بھر اپنے فرسودہ نعرے مسلط کرنا چاہتی ہیں مگر عوام باشعور ہیں ان کے بہلاوے میں نہیں آئیں گے عوام سابقہ حکمرانوں کی چوری چکاری نہیں بھولے ہیں عوام ان مفاد پرست سیاست دانوں کے دھوکے میں ہر گز نہیں آئیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جس کی جڑیں عوام میں مضبو ط ہو چکی ہیں اور وزیراعظم عمران خان کا پیغام پارٹی کارکنا ن گھر گھر پہنچا رہے ہیں جبکہ حکومت عوام کو ہر قسم ریلیف بروقت ان کے دہلیز پر بھی پہنچا رہے ہیں اور عوام کا پیسہ امانت سمجھ کر عوام پر ہی خرچ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز میں وہ صلاحیت بھی موجود ہے جو پارٹی سیاست کیساتھ ساتھ عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے مصروف عمل ہیں۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں