0

نوشہرہ، رسالپور پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

نوشہرہ (مانند نیوز ڈیسک) رسالپور پولیس نے  منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی،موٹرکار کے خفیہ خانوں سے 08.3کلوگرام ہیروئن 04کلوگرام چرس اور01کلوگرام افیون برآمد،ملزم گرفتار،مقدمہ درج،مزید تفتیش جاری۔۔۔۔تفصیلات کے مطابق:۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (ر) نجم الحسنین کے خصوصی احکامات پر ضلع بھر منشیات سمگل کرنے اور کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری۔تھانہ رسالپورکے حدود میں بشیر محمد SHOرسالپورکی نگرانی میں ناکہ بندی کی گئی تھی۔ کہ اس دوران ایک مشکوک موٹرکار نمبری 7495/LEB کو روکا گیا۔تلاشی لینے پرموٹرکار کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے08.3کلوگرام ہیروئن 04کلوگرام چرس اور01کلوگرام  افیون برآمد کر لی گئی۔ملزم محمد اسحاق ولد عابد خان ساکن باڑہ خیبر کوگرفتار کرکے تھانے منتقل کر  کے مقدمہ درج رجسٹر کر دیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں