پشاور (مانند نیوز ڈیسک) اسلامیہ کالج پشاور ماسٹر امتحان 20 نومبر سے شروع ہوگا۔شعبہ امتحانات کے ایک اعلامیہ کے مطابق اسلامیہ کالج پشاور کے ایم۔اے ریگولر ایم۔اے پرائیویٹ اور ایم۔اے کمپوزٹ کے امتحانات 20 نومبر2020سے تکبیر ہال میں شروع ہو رہے ہیں۔تمام امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شعبہ امتحانات سے اپنے رول نمبرسلپ حاصل کرلیں۔کنٹرولر امتحانات نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔واضح رہے کہ امتحان میں طلباء و طالبات نگران امتحان عملے اور معائنہ ٹیموں کے لیے کرونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد لازمی ہوگا۔
