0

کراچی، بے قابو ٹینکر بینک میں گھس گیا، ایک شخص جاں بحق

کراچی (مانند نیوز ڈیسک) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں تیز رفتار واٹر ٹینکر بے قابو ہو کر بینک میں گھس گیا جس سے متعدد افراد زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق حادثے کا ایک زخمی اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور4زخمی ہوئے، زخمیوں میں بینک کا سیکورٹی گارڈ،ڈرائیور اورایک راہگیر شامل ہیں۔ حادثے میں واٹر ٹینکر کا ڈرائیور اور کلینر بھی زخمی ہیں، جاں بحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔حادثہ کا شکار واٹر ٹینکر پولیس نے تحویل میں لیکر تھانے منتقل کردیا۔پانی کا ٹینکر اوور اسپیڈ کی وجہ سے بینک میں گھس گیا اور متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں