0

بٹ خیلہ، الہ ڈھنڈ ڈھیری میں فائرنگ، تین افراد زخمی

بٹ خیلہ (مانند نیوز ڈیسک) الہ ڈھنڈ ڈھیری میں فائرنگ کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ بار ملاکنڈ کے صدر غفران احد ایڈوکیٹ سمیت تین افراد زخمی، زخمیوں کو ہیدا کونارٹر ہسپتال بٹ خیلہ پہنچا یا گیا، غفران احد ایڈوکیٹ کو پشاور منتقل کردیا گیا اطلاعات کے مطابق الہ ڈھنڈ میں ڈسٹرکٹ بار ملاکنڈ کے صدر سابق ڈسٹرکٹ ناظم غفران احد ایڈوکیٹ اور عمر رحمان کے درمیان راستہ کی تنازعہ پر عدالت میں کیس چل رہا ہے اتوار کے روز فریقین میں راستہ کی تنازعہ پر زبانی تکرار سے نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی جس کے نتیجے میں غفران احد ایڈوکیٹ، بھانجا نعیم اور یاسر زخمی ہوا، جنہیں فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹ خیلہ پہنچایا گیا، واقع سے اگاہی پر سابق صوبائی وزیر ایم پی اے شکیل خان ایڈوکیٹ، اسسٹنٹ کمشنر سہیل ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی، ایم ایس ڈاکٹر سعیدالرحمان نے بھی بروقت پہنچ کر زخمیوں کو طبی امدادفراہم کی غفران احدایڈوکیٹ کو پشاور منتقل کردیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں