0

پشاور ضلعی انتظامیہ کی گرانفروشوں کے خلاف کارروائی

پشاور (مانند نیوز ڈیسک) پشاورمیں سٹی ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر نے گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران متعدد گرانفروشوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیئے۔ گرانفروشی پر 6 دکانیں سیل کر دیں جبکہ کارروائی کے دوران 10 افراد کو گرفتار اور 7 کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ شہر میں گرانفروشی پر مختلف دکانداروں کو45000 روپے جرمانہ کیا گیا۔ متنی میں مختلف دکانداروں پر 17500روپے جرمانے عائد کئے۔ کارروائی کے دوران457دکانوں کو چیک کیا گیا اور مجموعی طور 62500 جرمانہ عائد کیا گیا۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں