0

افغان صوبے فریاب میں کار بم دھماکہ، 4پولیس اہلکار ہلاک

کابل (مانند نیوز ڈیسک) افغانستان کے صوبہ فریاب میں کار بم دھماکہ میں 4پولیس اہلکار ہلاک اور 20افراد زخمی ہو گئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق دھماکہ ضلع المار میں پولیس ہیڈ کوراٹر کے باہر کیا گیا۔قندھار کے پبلک ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سپاہی اور سویلین دونوں شامل ہیں۔کسی بھی تنظیم نے تاحال دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں