0

تخت بھائی میں فری چیسٹ کیمپ کا افتتاح

 تخت بھائی (مانند نیوز ڈیسک) پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما حاجی ملک واصل خان جھنڈی(کلپانی) کنڈا چمیاران کے ہجرے میں فری چیسٹ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اور ساتھ ہی کیمپ کا افتتاح بھی ہوا جس میں ڈاکٹر سرتاج ملک چیسٹ اسپیشلسث اس موقع پر غریبوں کا مفت معائنہ کیا جس میں مفت ادویات۔ مفت ایکسرے اور دوسرے اہم ٹیسٹ کیے گئے علاقے کے غریب لوگوں نے کثیر تعداد میں اس کیمپ میں حصہ لیا جن میں مرد عورت اور بچے شامل تھے اس موقع پر پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما حاجی ملک واصل خان۔  حاجی کمال خان۔ سینئر صحافی احمد زادہ مہمند. سابق ناظم ملک سلطان خان۔اور جمال خان مہمند  اور زیرنگرانی ھمدرد ویلفیئر آرگنائزیشن کنڈا چمیاران صدر ملک عباس خان اور دیگر کابینہ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈاکٹر سرتاج ملک نے ٹی بی اور سینے سے متعلق بیماریوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی اور کہا کہ کوئی بھی بیماری لاعلاج نہیں ہوتا اگر بروقت حفاظتی احتیاط کی جائے تو امراض پر قابو پایا جا سکتا ہے سرکاری طور پر ٹی بی کا علاج مفت اور بہترین کیا جاتا ہے اس فری میڈیکل کیمپ کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں کو ٹی بی کے حوالے سے علاج اور آگاہی فراہم ہو اور کہاں کے علاج سے احتیاط بہتر ہے اور ہم تحصیل بھر میں اسی طرح فری میڈیکل کیمپ لگائیں گے….

خبر پر آپ کی رائے

اپنا تبصرہ بھیجیں