0

جمرود، ایس ایچ او مقروض خلاف کاروائی نہیں کررہے، زاہد مہمند

جمرود (مانند نیوز ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والا شخص زاہد مہند نے جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمرود کے رہائشی امین میرا ایک کروڑروپے سے زیادہ مقروض ہے جبکہ صدام سکنہ غنڈی جمرود نے میرا ان کے ساتھ جرگے کے بہانے میرے خاندان والوں سے پندرہ لاکھ روپے لیکر فرار ہوگیا ہے پیسے مانگنے پر مجھے دھمکیاں دیتے ہیں ایس ایچ او جمرود کے پاس ایف آئی آر درج کرانے گیا تو وہ ان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کررہا۔انہوں نے کہا کہ جعفراورٹولواک اغواروں کا سرغنہ جنہوں نے پشاور بورڈ بازار سے ثواب خان ولد شہزاد اور جہانگیرولد باصل کے زریعے مجھے اغواء کرنے کی کوشش کی اور پولیس نے موقع پر دونوں اغواکاروں کو گرفتار کرلیا تھا لیکن اب وہ رہا ہو کر آزاد پھیررہے ہیں کیونکہ ان لوگوں کی سرپرستی سنیٹر الحاج تاج محمد کررہا ہے انہوں نے کہا کہ اب بھی مجھے دھمکیاں مل رہی ہے لیکن جب تک مجھے اپنے روپے نہیں ملتے تب تک پیچھے ہٹنے والا نہیں ہو۔ انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف دیا جائے اور جمرودکے مشران حاجی رحیم اور حاجی شباب کو بھی مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ بالاہ افراد کے ساتھ میرا معاملہ حل کرانے میں کردار ادا کریں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں