0

دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 کروڑ سے تجاوز ہوگئیں

واشنگٹن/نئی دہلی/ماسکو (مانند نیوز ڈیسک) دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر ریکارڈ تعداد میں نئے کیسز سامنے آنے آرہے ہیں جس سے عالمی سطح پرکورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 5 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد بھی 12 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔عالمی سطح پر کورونا کیسز کے نئے اعدادوشمار جوہن ہوپکن یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں۔ماہرین کا خیال ہے کہ کئی ممالک میں ناقص ٹیسٹنگ کے باعث مصدقہ مریضوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ وائرس کی دوسری لہر دنیا بھر میں تمام مصدقہ کیسز کا ایک چوتھائی ہے۔دنیا بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 کروڑ تک پہنچ چکی ہے جس میں یورپ ایک کروڑ 20 لاکھ کیسز اور 3 لاکھ سے زائد اموات کے ساتھ عالمی مرکز قرار دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ صرف امریکا میں ہی لگاتار 3 دن تک یومیہ ایک لاکھ 25ہزار مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جہاں کیسز کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہوچکی ہے جبکہ شمالی اور جنوبی ڈکوٹا کی ریاستیں فی کس شرح اموات کے باعث سب سے آگے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں کورونا سے مزید 271 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 40ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔یورپ میں کورونا وائرس نے برطانیہ کو اپنا گڑھ بنا رکھا ہے جہاں سب سے زیادہ 49ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جبکہ 20ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے کے ساتھ مزید 156ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں۔اس کے علاوہ بھارت اور برازیل میں بھی کورونا نے تباہی مچارکھی ہے جہاں بھارت میں اب تک کیسز کی تعداد 85لاکھ سے زائد ہوگئی ہے اور ہلاکتیں بھی ایک لاکھ 27ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں جس سے بھارت دنیا میں کووڈ سے متاثرہ دوسرا بڑا ملک ہے۔جب کہ برازیل کا نمبر تیسرا ہے جہاں کل کیسز کی تعداد 56لاکھ سے زیادہ ہے اور ہلاکتیں ایک لاکھ 62ہزار سے زائد ہیں۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں