0

دیربالا، اسسٹنٹ کمشنر کا واڑی بازار دورہ

دیر بالا (مانند نیوز ڈیسک) صوبائی حکومت اور کمشنر ملاکنڈ ڈویژن  سّید ظہیر الاسلام شاہ کے ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر دیر بالا شھاب حامِد یوسفزئی کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنرواڑی سّید گُلفام عباس شاہ نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس/تحصیلدار واڑی عتیق الرحمٰن خان اور تحصیل میونسپل آفیسر واڑی کے ہمراہ واڑی بازار کا دورہ کیا۔اس موقع پردورے کے دوران انہوں نے غیر قانونی اور غیر ضروری تجاوزات کی نشاندہی کی اور دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ تین یوم کے اندر اندر سڑک کے کنارے غیر قانونی تجاوزات خود ہٹائیں اور ٹریفک کے روانی کو برقرار رکھیں بصورتِ دیگر ان کیخلاف آپریشن کیا جائے گا اور حکم نہ ماننے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Share and Enjoy !

Shares

اپنا تبصرہ بھیجیں